ابنا: لمیس ضیف نے آل خلیفہ کی ان پالیسیوں کی مذمت کرتےہوئے کہا کہ انقلابی تحریک کو شروع ہوئے دو برس گذرگئے ہیں آل خلیفہ انقلابی عوام کو کچل رہی ہے اور یہ سوچتی ہے کہ تشدد سے وہ اپنا تسلط برقرار رکھ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملت بحرین ملک میں بنیادی اصلاحات کی خواہاں ہے۔ لمیس ضیف نے کہا کہ انقلابی تحریک کو دو برس گذرنے کےباوجود آل خلیفہ کی سکوریٹی فورسز یہ دعوی کررہی ہیں کہ وہ عوامی تحریک کو کچل سکتی ہیں تا کہ عوام اس حکومت کو تسلیم کرلیں۔ادھر بحرین کی جمعیت الوفاق اسلامیہ نے عوام سے کل جمعے کو آل خلیفہ کے خلاف بڑے مظاہرے کرنے کی اپیل کی ہے۔ اس انقلابی تنظیم نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جمعے کے دن سارے ملک میں اللہ اکبر کے فلک شگاف نعرے لگاکر اپنے مطالبات پرتاکید کریں۔ واضح رہے ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کےخلاف احتجاج کررہی ہیں
13 فروری 2013 - 20:30
News ID: 390880
بحرین کے ایک انقلابی رہنما نے کہا ہے کہ آل خلیفہ انقلابیوں کے مطالبات کو نظر انداز کررہی ہے۔